April 27, 2024 | 03:26 pm

جوئے کی تشہر والے بل بورڈز کراچی کی مختلف شاہراہوں پر آویزاں

رپورٹ: جعفر حسین۔۔۔ سابق بھارتی کرکٹر روبن اتھاپا کی تصویر کراچی کے مختلف بل بورڈ پر نظر آرہی ہے جس کے ذریعے شہر کے مختلف پیڈسٹل برج پر موبائل آن لائن کرکٹ ایپ، گیمنگ کی تشہیر کی جارہی ہے۔

کراچی کی مقبول ترین سڑکوں پر لگے مختلف بل بورڈز پر بھارتی کرکٹر کے ساتھ 2 خواتین کی تصویریں بھی چسپاں ہیں۔

اس بینر پر 4 ٹیموں کی بھی پکچر موجود ہے جس کا پاکستان فرنچائزز سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ پکچر میں موجود ٹیموں کے لوگو ویسٹ اینڈیز کے ناموں کی فرنچائز ہیں۔

واضح رہے کہ اس طرح کی ایپ کرکٹ میں جوا کیلئے استعمال ہوتی ہے جو کہ پاکستان میں بین ہیں۔