May 09, 2024 | 02:49 pm

اذلان شاہ کا 13 سال بعد فائنل کھیلنے پر رانا مجاہد کا بیان

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے سیکریٹری رانا مجاہد کا کہنا ہے کہ 13 سال بعد قومی ٹیم اذلان شاہ ہاکی کا فائنل کھیلے گی جس پر کافی خوشی ہے، آج دوبارہ پاکستان کی ہاکی میں خوشی کی لہر آئی ہے۔

رانا مجاہد نے کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود پاکستان ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا اور انشااللہ اذلان شاہ کپ کے فائنل میں بھی بہتر کھیل پیش کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پرفارمنس میں ہیڈ کوچ رولنٹ اولٹمنز کا اہم کردار ہے۔

رانا مجاہد نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور رانا مشہود نے بھرپور کردار ادا کیا اور پی ایچ ایف صدر طارق بگٹی نے فنڈز کیلئے کوششیں کی۔

واضح رہے کہ سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان اور جاپان کی ٹیمیں فائنل میں پہنچی ہیں۔ پاکستان نے اس سے قبل 2011ء میں ایونٹ کا فائنل کھیلا تھا۔