May 09, 2024 | 10:46 am

پی سی بی کا غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی کیوریٹر کی تقرری کا فیصلہ کیا ہے، غیر ملکی کوچز کے بعد پچ ایکسپرٹ بھی غیر ملکی ہوگا۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ پچز اور گراؤنڈز کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے غیر ملکی ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ ہوا ہے جس کے لیے پی سی بی نے چیف کیوریٹر کی تلاش کے لیے اشتہار دیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ غیر ملکی کیوریٹر کی خدمات حاصل کرے گا اور چیمپئنز ٹرافی سے قبل کیوریٹر پچز کے بہتر معیار کو یقینی بنائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل پچز ایکسپرٹ کے ساتھ جلد معاہدے طے پا جائے گا، انٹر نیشنل کیوریٹر کی زمہ داری مقامی کیوریٹرز کو تیار کرنا بھی ہو گا۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی خصوصی دلچسپی سے انٹر نیشنل پچ ایکسپرٹ لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔