May 09, 2024 | 09:22 am

قومی ریسلر انعام بٹ کا 9 مئی کے حوالے سے خصوصی پیغام


پاکستان کے ٹاپ ریسلر انعام بٹ نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی اختلاف کی صورت میں قومی املاک کو نقصان پہنچانا، شہداء پاکستان کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنا، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنا جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اپنے ویڈیو پیغام میں قومی ریسلر انعام بٹ نے کہا کہ ہم سب کو ایسے شر پسند عناصر کی نہ صرف مذمت کرنی چاہیے بلکہ ان کی نشاندہی بھی کرنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کو قانون کے کٹہرےمیں لاکر نشان عبرت بنایا جاسکے دوبارہ کوئی بھی شخص ایسی ہمت نہ کرے، پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔

دوسری جانب سانحہ 9 مئی کا ایک سال مکمل ہونے پر صدر مملکت آصف زرداری کا کہناہے کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا‘جھوٹ پر مبنی مہم کے سدباب ، حوصلہ شکنی کیلئے طریقہ کار وضع کرنے کی ضرورت ہے۔