May 09, 2024 | 10:34 am

جیولین تھرور ارشد ندیم کی جنوبی افریقہ میں آؤٹ دور ٹریننگ مکمل

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کے اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے جنوبی افریقہ میں آؤٹ دور ٹریننگ مکمل کر لی ہے، آوٹ ڈور ٹریننگ میں ارشد ندیم نے بھرپور تھرو پر کام کیا۔

اس بارے میں جیولین تھرور ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ آوٹ ڈور سیشنز بڑے شاندار رہے ، تھرو میں بہتری آئی ہے اور میرے کوچ ٹرسیوس لیبنبرگ نے تیکنیکس کو بہت بہتر بنایا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ فٹنس کے لحاظ سے بھی پہلے بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں، مکمل ردہم میں ہوں ، انٹر نیشنل مقابلوں میں فرق نظر آئے گا۔

اولمپئین جیولین تھرور ارشد ندیم نے کہا کہ پیرس اولمپکس میں بہترین کارکردگی ٹارگٹ ہے۔

یاد رہے کہ ارشد ندیم پانچ ہفتے کی ٹریننگ کے لیے جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب وہ وہاں سے دو انڈور سیشنز کے بعد آئندہ ہفتے وطن واپس آ جائیں گے۔