قومی ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈکپ میں ٹرافی اٹھانے پر ہے: صائم ایوب
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج اوپننگ بیٹر صائم ایوب کا کہنا ہے کہ درست ہے کہ پوری دنیا کی نگاہیں 9 جون کو پاک بھارت میچ پر مرکوز ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ قومی ٹیم کا فوکس بھارت کے میچ سے زیادہ ورلڈ کپ میں ٹرافی اٹھانے پر ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام اسکور میں سید یحییٰ حسینی سے گفتگو کرتے صائم ایوب نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ ٹیم کو مجھ سے توقعات ہیں، نیوزی لینڈ کے دورے کے بعد ہوم سیریز میں نیوزی لینڈ کے خلاف بڑی اننگز نہ کھیلنے کا افسوس ضرور ہے، البتہ یہ کہہ دینا کہ مجھ پر دباؤ ہے، درحقیقت غلط سوچ ہے۔
صائم ایوب کا کہنا تھا کہ وہ اپنی طرف سے پوری کوشش کر رہے ہیں اور ان کو لگتا ہے کہ وہ ضرور کامیاب ہوں گے۔
اپنے نو لُک شارٹ پر گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب نے کہا کہ اسے کھیلنے میں بہت رسک ہے، یہ اتنا آسان نہیں ہے، سب منصوبے کے مطابق نہیں ہوا، اچانک ہوا، وہ رنز بنانے کے لیے خالی جگہ کے متلاشی تھے اور ایک میچ میں انہوں نے یہ کوشش کی اور پھر وہاں سے یہ شارٹ کھیلنا شروع ہو گیا۔
انہوں نے کہا کہ اچھا نہ کھیلوں تو مجھ سے زیادہ والدین پریشان ہوتے ہیں، میں پاکستان ٹیم کو میچ جتوا کر میچ کا بہترین کھلاڑی بننے کی خواہش رکھتا ہوں، کوئی بولر بیچارہ نہیں ہوتا، وہ آؤٹ کرنے کے لیے دوڑتا ہے۔
دورۂ آسڑیلیا سے متعلق بات کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہنا تھا کہ سڈنی ٹیسٹ میں جہاں انہوں نے ڈیبیو کیا، وہاں مچل اسٹارک کہنے لگے، آج تم صفر پر آؤٹ ہوگے، میں نے ان سے کہا ایسا لگتا ہے کہ آپ آج کم رفتار سے گیند ڈال رہے ہیں، اس بات پر وہ غصے میں آگئے اور جب میں نے ان کو چھکا مارا تو ان کا غصہ اور بھی بڑھ گیا تھا۔
واضح رہے کہ 21 سال کے صائم ایوب نے پاکستان کے لیے ایک ٹیسٹ اور 17 بین الاقوامی ٹی 20 میچز کھیل رکھے ہیں۔
-
گرلز سافٹ بال ٹیم کا کیمپ بھی ہیٹ ویو الرٹ کی نذر
-
روہت شرما کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق اظہارِ خیال
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اہم کھلاڑیوں کا اضافہ
-
گیری کرسٹن آج سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے
-
انجیلو میتھیوز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ اور ملک کو خیر باد کہے دیں گے
-
پاکستان ویمن کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے انگلینڈ کے نام
-
پاکستان کے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز
-
آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کرواکر اچھے کھلاڑی لانا ایونٹ کیلئے بہترین ہوگا، عاطف رانا
-
صائم کافی ٹیلنٹڈ پلیئر ہے امید ہے پرفارم کرے گا، شاہد آفریدی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کس وکٹ کیپر نے کیا؟
-
حارث اور عثمان کوانگلینڈ کیخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی میں کھلانےکافیصلہ
-
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے