May 08, 2024 | 01:17 pm

پی ایس ایل گورننگ کونسل کااجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گورننگ کونسل کااجلاس رواں ماہ کےآخرمیں ہوگا اور پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں تجاویز کو حتمی شکل دی جائےگی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےورکنگ گروپ اجلاس میں ونڈوسمیت کئی تجاویزپیش کی تھیں اور پی سی بی نےپی ایس ایل ورکنگ گروپ اجلاس کی تجاویزسےمتعلق فیڈ بیک مانگاتھا، اس ہونے والے اجلاس میں پی ایس ایل ونڈوسمیت کئی اہم امورکی منظوری دی جائےگی۔

خیال رہے کہ پی سی بی نے 7 اپریل سے20 مئی تک پی ایس ایل 10 کی ونڈو رکھی ہے جبکہ پی ایس ایل کےمیچز 12 اپریل سے20 مئی تک کرانےکی تجویزہے مگر پی سی بی نے پی ایس ایل شیڈول مشاورت کےلیےفرنچائزکےحوالےکردیا ہے۔

ابتدائی شیڈول کےمطابق لاہور، کراچی، ملتان اور راولپنڈی کےوینیوز رکھےگئےہیں جس کے مطابق لاہور میں 10میچز،کراچی میں 5 میچز کرانےکی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ میچ نیوٹرل وینیو پرکرانےکی صورت میں اخراجات سےمتعلق فرنچائزز کو وضاحت درکار ہے۔

پی ایس ایل کے فائنل سمیت پلےآف کےمیچز بیرون ملک کرانےکی تجویز بھی شامل ہے جبکہ پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی تجاویز بھی پیش کی گئی تھیں۔