April 27, 2024 | 01:01 pm

پی ایس بی کی طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے طارق بگٹی کوپاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کاصدربنانےکی تصدیق کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اسپورٹس بورڈنےتصدیقی خط ہاکی فیڈریشن حکام کےحوالےکردیا ہے اور اس خط کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کےنامزد طارق بگٹی کو ہاؤس نے اعتماد کا ووٹ دیا ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ سیکرٹری پی ایچ ایف رانامجاہدنےخط اوردوسرےشواہد انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کوبھیج دیے ہیں۔

واضح رہے کہ 4 مئی سے ملائیشیا میں شروع ہونے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ سےپہلےایف آئی ایچ حقیقی پی ایچ ایف کا تعین کرےگی۔ پاکستان اسپورٹس بورڈ اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیےکیمپ کےاخراجات برداشت کررہاہے۔

سلطان اذلان شاہ کپ 2024 میں پاکستان کا شیڈول

ملائیشیا - 4 مئی
کوریا - 5 مئی
جاپان - 7 مئی
کینیڈا - 8 مئی
نیوزی لینڈ - 10 مئی
فائنل - 11 مئی