May 08, 2024 | 01:05 pm

پی ایس ایل میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق حکمت عملی تیار

رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں غیرملکی کھلاڑیوں سے متعلق ابتدائی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل فرنچائزز نے رواں سال آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں پر غور کیا ہے، آئی پی ایل میں منتخب نہ ہونے والے کھلاڑیوں سے آئندہ سال سب سے پہلے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آئندہ سال آئی پی ایل کی تاریخوں کے ٹکراؤ کے باعث غیرملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے حکمت عملی بنارہا ہے، ابتدائی لسٹ میں اسٹیو اسمتھ، جوش ہیزل ووڈ، جوش انگلس، شان ایبٹ، ڈینیل سیمز کا نام شامل ہے۔

ذرائع کے مطابق عادل راشد، بین ڈکٹ، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، سیم بلنگز، جو روٹ، ٹم ساودی، فن ایلن، کائیل جیمیسن، ایڈم ملن، اش سودھی، رسی وینڈر ڈوسن، تبریز شمسی، ریزا ہینڈرکس اور جیسن ہولڈر ابتدائی لسٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی اور فرنچائزز پی ایس ایل گورننگ کونسل اجلاس میں غیرملکی کھلاڑیوں پر بات کریں گے۔