May 08, 2024 | 11:54 am

پاکستان کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی

آئرلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم ڈبلن پہنچ گئی۔


ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ڈبلن میں آج آرام کرے گی اور کل پاکستان ٹیم کا پہلا ٹریننگ سیشن 9 مئی کو شیڈول ہے۔

پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشلز 10، 12 اور 14 مئی کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔

آئرلینڈ کا دورہ مکمل کرکے پاکستان کرکٹ ٹیم انگلینڈ پہنچے گی جہاں انگلینڈ کے خلاف 4 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز شیڈول ہے۔

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی۔ لیڈز

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی۔ برمنگھم

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی۔ کارڈف

چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی۔ اوول

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔