September 21, 2021 | 03:55 pm

کرکٹ کو دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ بنادیا گیا ، شیخ رشید

cricket ko dunya ka sab sae bara masla bana dia hai Rasheed Ahmad

شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کرکٹ کو ایسا بنا دیا گیا ہے کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خوابوں کی دنیا میں نہیں رہنا چاہیئے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے جانے بعد واضح ہوگیا تھا انگلینڈ کی ٹیم بھی نہیں آئے گی۔

اس سے قبل جیو نیوز کے پروگرام ”میرے مطابق“ کے آغاز میں میزبان مریم ظفر کی جانب سے دریافت کئے گئے سوالوں کے جوابات میں سینئر تجزیہ کار حسن نثار کا کہتا تھا کہ میں اس بات پر حیران ہوں کہ ایسے ماتم ہورہے ہیں جیسے کرکٹ میچ منسوخ نہیں ہوا سقوط ڈھاکا ہوگیا ہے۔