May 08, 2024 | 11:23 am

چیئرمین پی سی بی کا بگٹی اسٹیڈیم سے متعلق بڑا اعلان

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تین ماہ کے اندر بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ نواب اکبر علی خان بگٹی اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔

نواب اکبر علی خان بگٹی اسٹیڈیم، بلوچستان

اس موقع پر محسن نقوی کے ہمراہ سابق نگران وزیر اعظم انوارالحق بھی تھے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے گراؤنڈ کا معائنہ کیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اسٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لئے ہدایات دیں اور کہا کہ بگٹی اسٹیڈیم میں سہولتوں کو کم سے کم وقت میں بہتر کیاجائے گا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بلوچستان اور کوئٹہ کے عوام کے لئے کرکٹ کے ٹورنامنٹس کرائے جائیں گے۔