May 08, 2024 | 11:51 am

شاداب خان اور حسن علی نے آئرلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر شاداب خان اور فاسٹ بولر حسن علی نے ڈبلن میں ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم ڈبلن میں کل پہلا ٹریننگ سیشن کرے گی۔

پاکستان اور آئر لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو پھر 12 مئی اور آخری میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا۔

اس سیریز کے بعد قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف چار ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے روانہ ہوجائے گے۔

پاکستان ٹیم کے دورہ انگلینڈ کا شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی۔ لیڈز

دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی۔ برمنگھم

تیسرا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی۔ کارڈف

چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی۔ اوول

آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے پاکستانی اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، افتخار احمد، عماد وسیم، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، محمد رضوان، محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔