May 08, 2024 | 10:14 am

میچل سینٹنر آئی پی ایل میں موقع نہ ملنے پر مایوس

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نیوزی لینڈ کے آل راونڈر میچل سینٹنر انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل) میں موقع نہ ملنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

رواں سیزن میں میچل سینٹنر کو صرف ایک میچ کھلایا گیا ہے اور میچل سینٹنر 2018 سے چنائی سپر کنگز کے ساتھ ہیں اب تک 16 میچز کھیلے ہیں۔

میچل سینٹنر نے میچز سے باہر بیٹھنے کو مایوسی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے خیال میں ہر وقت نہ کھیلنا چیلنج ہوتا ہے اور بعض اوقات یہ مایوس کن بھی ہوتا ہے لیکن فوکس رہنے کی کوشش ہوتی ہے۔

میچل سینٹنر نے اس معاملے پر مزید کہا ہے کہ میری کوشش ہوتی ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کی مدد کروں اور جب آپ کو موقع ملے تو پھر آپ کو ٹیم کے لیے اچھا کرنا چاہیے، میں خوش ہوں کہ یہ ٹیم کی کامیابی کے لیے سب ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی وجہ سے میچل سینٹنر پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں شامل نہیں تھے۔