October 25, 2021 | 12:21 pm

’نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا‘

naam wohi number wohi lekin dour naya

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈ شاہد خان آفریدی نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شاہد آفریدی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی ) کے پیغام کو شیئر کیا۔

آئی سی سی نے اپنے ٹوئٹ میں شاہین شاہ آفریدی اور شاہد خان آفریدی کی ایک تصویر شیئر کی۔

آئی سی سی نے تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا کہ نام وہی، نمبر بھی وہی لیکن دور نیا ہے۔

اس پیغام پر اپنے ردعمل میں شاہد آفریدی نےدل کے ایموجی کے ساتھ لکھا کہ وہی ٹیم ( پاکستان)، وہی انداز جشن لیکن نتیجہ بالکل نیا، کھلاڑیوں بہت خوب ہے۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی کے تباہ کن بولنگ اسپیل کے بعد کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر محمد رضوان کی ریکارڈ شراکت کے باعث پاکستان نے بھارت کو 10وکٹ کی عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے تاریخ بدل دی،پاکستان نے بھارت کو پہلی بار ورلڈ کپ مقابلوں میں شکست دی،بولنگ کے بعد بیٹنگ لائن کی نا قابل یقین کارکردگی نے بھارتی غرور خاک میں ملا دیا اور ورلڈ کپ کا آغاز پر اعتماد انداز میں کیا۔