November 28, 2020 | 12:46 am

چوہدری اختر رسول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

Akhtar Rasool Corona virus Test positive

پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن چوہدری اختر رسول کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

اولمپئین چوہدری اختر رسول کے بیٹے نے تصدیق کی ہے کہ قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور سابق صدر پی ایچ ایف کورونا وائرس میں مبتلا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری اختر رسول نے 2 روز قبل کوویڈ 19 کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آیا ہے، وہ اس وقت لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر، سیکریٹری اور دیگر عہدیداران اور پاکستان ہاکی ٹیم کی مینجمنٹ نے سابق کپتان کی جلد از جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔