April 27, 2024 | 12:23 pm

پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوے کیخلاف ایکشن کا حکم

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز جاری ہے اور اس سیریز کے دوران آن لائن جوےکےخلاف ایکشن لینے کا حکم جاری یا گیا ہے۔

اس بارے میں کپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے کہ جوئےکےاڈوں پرانٹیلی جنس بیسڈچھاپےمارےجائیں گے اور جوےکی ترغیب دینےوالےسوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایپس پربھی نظررکھی جائے گی۔

بلال صدیق کمیانہ نے مزید کہا کہ آن لائن جوئےمیں ملوث عناصرکوکیفرکردارتک پہنچایاجائےگا۔

سی سی پی او نے بتایا کہ رواں سال قمار بازوں کےخلاف کارروائیوں کےدوران423مقدمات درج ہیں ، رواں سال 1863ملزمان گرفتار،54لاکھ 39ہزار300سےزائدکی ریکوری کی گئی ہے۔

علم میں رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آج آخری میچ قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ کیوی ٹیم کو 2-1 کی برتری حاصل ہے۔