April 27, 2024 | 08:34 am

کیا پاکستان ٹیم آج نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز برابر کر پائے گی؟

پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آخری میچ آج قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث بغیر کسی نتیجے کے ختم کردیا گیا تھا جبکہ دوسرا میچ پاکستان ٹیم نے 7 وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

اس کے بعد مہمان ٹیم نے تیسرا میچ 7 وکٹوں سے اور پھر چوتھا میچ 7 رنز سے اپنے نام کرکے سیریز میں دو ایک برتری حاصل کرکے پاکستان کو خسارے کی طرف دھکیل دیا۔

اب آج دیکھنا یہ ہوگا کہ کیا پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کرپاتی ہے یا نہیں۔ پچھلے دو سالوں میں ہوم گراؤنڈ پر پاکستانی ٹیم سیریز میں جیت کا جشن منانے کو ترس رہی ہے البتہ آج فتح کی صورت میں پاکستانی ٹیم سیریز برابر کر سکتی ہے۔

کپتان بابراعظم نے نیوزی لینڈ سے مسلسل دوسرے میچ میں شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیا ہے۔ قذافی اسٹیڈیم میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم بیٹنگ میں اچھا پرفارم نہیں کر پارہے ہیں، چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ کو محدود کرنے میں کامیاب رہے تھے اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کی مگر ہدف حاصل نہ کر سکے۔