March 28, 2024 | 03:32 pm

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی بابراعظم سے ملاقات

chairman pcb ki babar azam sae mulaqat
رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کی بابراعظم سےملاقات ہوئی ہے۔

اس بار ے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ ملاقات میں بابراعظم سےکپتانی کے متعلق بھی بات چیت ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتانی کیلئے بابراعظم کا نام ایک بار پھر گردش کرنے لگا ہے اور ان کو ایک مرتبہ پھر کپتان بنانے کی باتیں ہونے لگیں ہیں۔

دوسری جانب سلیکشن کمیٹی نے اپنی تجاویز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو بھجوا دی ہیں اور محسن نقوی کو بھیجی گئی تجاویز میں سلیکشن کمیٹی نے کپتان تبدیل کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین محسن نقوی جلد کپتان کے حوالے سے مشاورت کر کے فیصلہ کریں گے۔