April 27, 2024 | 01:26 pm

فائٹر شاہ زیب رند جیپ ریلی میں گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کریں گے

ایک ہفتے قبل دبئی میں بھارت کے فائٹر رانا سنگھ کو شکست دینے والے پاکستانی فائٹر شاہ زیب رند کل سے شروع ہونے والی گیارویں حب جیپ ریلی میں گیسٹ آف آنر کے طور پر شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ کراٹے کومبیٹ کا چیمپئن بننے کے بعد شاہ زیب رند کا ستارہ عروج پر ہے اور بھارتی فائٹر کو چاروں شانے چت کرنے کے بعد پاکستان میں انھیں ہیرو کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔

کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ حب ریلی میں شرکت کیلئے پرجوش ہیں ایکسائٹنگ سے بھرپور حب جیپ ریلی کا آپ بھی حصہ بنیں۔

اس سے قبل شاہزیب فائٹ جیتنے کے بعد جب وطن پہنچے تو حکومت بلوچستان نے ان پر انعامات کی برسات کردی اور ساتھ ہی جاب کی آفر بھی دے دی۔

یاد رہے گیارویں حب جیپ ریلی کل بروز اتوار حب میں ہوگی جس میں ملک بھر کے نامور ڈرائیورز کے علاوہ غیرملکی کو ڈرائیور کے طور پر حصہ لیں گے جس کیلئے 51 کلومیٹر کا ٹریک تیار کیا گیا ہے جبکہ فاتح ڈرائیور کیلئے 50 لاکھ روپے کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔ پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔