March 27, 2024 | 03:33 pm

قومی کرکٹرز کی باقاعدہ ٹریننگ آج سے شروع ہوگی

qomi crickters ki baqaida training ajj sae shuru hogi
قومی کرکٹرز نے ٹریننگ کیمپ کے لیے آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول میں ڈیرے ڈال دیے۔

قومی کرکٹرز کی باقاعدہ ٹریننگ آج سے شروع ہو گی جس میں مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی تیاری، فٹنس اور اسٹیمینا ہو گا معیاری۔

پاکستان آرمی کے زیر نگرانی کھلاڑیوں کو لونگ جمپ، ہائی جمپ، ٹریکنگ، وزن اٹھا کر دوڑنے ، کم وقت میں فاصلہ طے کرنے سمیت دیگرسخت مشقیں کرائی جائیں گی۔

واضح رہے کہ یہ کیمپ روٹین پی سی بی اور آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کے ٹرینرز نے مل کر ترتیب دیا ہے،ٹریننگ کیمپ 8 اپریل تک جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی قومی ٹیم کی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے 2016 میں آرمی کے زیرنگرانی ٹریننگ کرائی گئی تھی ۔

فٹنس کیمپ کے بعد کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ پہلے ٹیسٹ میں فتح کے بعد کھلاڑیوں نے "پش اپ " لگا کرآرمی ٹرینرزکو خراج تحسین پیش کیا تھا۔