June 03, 2020 | 08:55 am

عماد وسیم میدان میں واپسی اور دورہ انگلینڈ کے منتظر

Imad Wasim medan mein wapsi aur dora england kay muntazir

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر پاکستان کرکٹ ٹیم کے عماد وسیم کا کہنا ہے کہ وہ اس سال دورہ انگلینڈ کے ساتھ کرکٹ فیلڈ میں واپسی کے شدت سے منتظر ہیں۔

31 سالہ کرکٹر نے کہا کہ صرف کرکٹ ہی نہیں، ہر کھیل سے وابستہ پلیئرز اپنے اپنے اسپورٹس کے ایکشن میں واپسی کو بے تاب ہیں، کھیل سے دوری کو کافی وقت ہوگیا اور اب ہر کوئی چاہتا ہے کہ جلد از جلد روٹین بحال ہو۔

عماد وسیم نے کہا کہ انگلینڈ کا دورہ کرکٹ اور کرکٹرز کیلئے کافی اہم ہے، کرکٹ بند دروازے کے پیچھے تماشائیوں کے بغیر ہو یا تماشائیوں کے سامنے، اس وقت کرکٹرز کرکٹ کی واپسی چاہتے ہیں۔