May 07, 2024 | 10:11 am
پڑھا لکھا کرکٹر، ان پڑھ کرکٹر سے بہترہے: فاسٹ باؤلر محمد علی
رپورٹ: ارفع فیروز ذکی۔۔۔ قومی کرکٹر محمد علی کا کہنا ہے کہ پڑھا لکھا کرکٹر، ان پڑھ کرکٹر سے بہترہے کیونکہ علم والا اور جاہل کبھی برابر نہیں ہوسکتے، پڑھےلکھے کرکٹر کا اعتماد بھی زیادہ ہوتااور وہ چیزوں کو جلدی سیکھ بھی لیتا ہے۔
جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہوئے فاسٹ باؤلر محمد علی نے کہا کہ میرا نوجوان کھلاڑیوں کو پیغام ہےکہ کرکٹ کے ساتھ تعلیم پر بھی ضرور توجہ دیں، افسوس ہےکہ پاکستان میں کبھی کھلاڑیوں کے لیے تعلیم کو ترجیحات میں شامل نہیں کیاگیا۔
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے محمد علی نے کہا کہ یوتھ کے لیے ٹیلنٹ ، محنت، ذہانت اور تعلیم کسی بھی فیلڈ میں کامیاب ہونے کے لیے ضروری ہیں۔
محمد علی نے کہا کہمیرا کام ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمینس دیناہے بیشک موقع ملےنہ ملے، میرے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کی اہمیت ٹیسٹ میچ اور پی ایس ایل کے ہی جتنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ دراصل فٹنس اور اسکلز کا ٹیسٹ ہوتاہے اور ریڈبال کرکٹ کے زریعے وائٹ بال فارمیٹس کی تیاری آسانی سے ہوجاتی ہے، میں نے پی ایس ایل میں کچھ الگ نہیں کیا، میرے لیے صرف بال کا رنگ تبدیل ہواتھا۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ وسیم اکرم، شعیب اختر، وقار یونس کی باؤلنگ ویڈیوز دیکھتاہوں اور وسیم اکرم، وقار یونس سے کئی بار باؤلنگ سے متعلق ٹیکنیکل سوالات بھی پوچھے، شین بانڈ، ڈیل اسٹین میرے پسندیدہ فاسٹ باؤلرز ہیں۔

مزید خبریں
-
فیفا کو خدشہ ہے ورلڈ کپ میں اسٹیڈیمز خالی رہ سکتے ہیں، رپورٹ
-
گول کیپر کیلئے ڈراؤنا خواب بننے والے سہیل عباس 51 برس کے ہوگئے
-
ویمن ٹی20 ورلڈکپ وارم اپ میچ، اسکاٹ لینڈ نے بھی پاکستان کو شکست دی
-
امریکا میں داخلے سے روکنے پر فیفا ریفری عمر ارتان نے خاموشی توڑ دی
-
فیفا ورلڈ کپ کھیلنے والوں میں پاکستانی نژاد فٹبالر بھی شامل
-
قذافی اسٹیڈیم اور لارڈز کی پچز غیر تسلی بخش قرار، ایک ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا
-
عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی
-
امریکا نے مختص ٹکٹوں کا کوٹا منسوخ کردیا، ایرانی فٹبال فیڈریشن
-
سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنائے جانے کا امکان
-
ارشد ندیم اسپورٹس اکیڈمی کے لیےفنڈز رکھنے کی تجویز
-
بین اسٹوکس کی جگہ ہیری بروک کو کپتانی سونپے جانے کاامکان
-
پرو لیگ: پاکستان ہاکی ٹیم آج کراچی پہنچے گی