May 20, 2024 | 11:26 am

پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اہم کھلاڑیوں کا اضافہ

رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اہم کھلاڑیوںپاکستانی نژاد برطانوی مکائیل عبداللہ کا اضافہ ہوا ہے۔

18 سالہ اسٹرائیکر میکائیل عبداللہ برطانوی کلب مینسفیلڈ ٹاؤن کا حصہ ہیں اور ان کا شمار برطانیہ میں بہترین ایشین فٹبالرز میں ہوتا ہے۔

نوجوان اسٹرائیکر روں ماہ کے آخر میں پاکستان ٹیم کو جوائن کرلیں گے۔ مکائیل عبداللہ سعودی عرب کیخلاف ہوم اور تاجکستان کے خلاف اووے میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

علم میں رہے کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) اس سے قبل پاکستانی نژاد برطانوی آدم خان کی شمولیت کی تصدیق بھی کر چکا ہے۔

انجری کی وجہ سے پچھلا میچ مس کرنے والے اوٹس خان اور محمد فضل کی بھی ٹیم میں واپسی ہوگی جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی عیسی سلیمان حج کی ادائیگی کی وجہ سے دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے پاکستان فٹبال ٹیم کا تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے جہاں تمام مقامی پلیئرز نے رپورٹ کردیا ہے۔

پی ایف ایف نے کے لیے 21 مقامی کھلاڑیوں کو طلب کیا ہے جبکہ پاکستان اسکواڈ میں شامل بیرون ملک مقیم فٹبالرز 28 مئی سے اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

کیمپ کے دوسرے روز کھلاڑیوں نے اسٹرینتھ کوچ کی نگرانی میں باکس ٹو باکس ٹریننگ کی اس بارے میں اسٹرینتھ کوچ ٹیم کا کہنا ہے کہ باکس تو باکس ٹریننگ کا مقصد کھلاڑیوں کے اسٹیمنا کو بہتر کرنا ہے۔ٹریننگ کے دوران پلیئرز کی باکس ٹو باکس رننگ کی ٹیسٹنگ بھی ہوئی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان فیفا کوالیفائر میچ 6 جون کو اسلام آباد میں ہوگا اور پھر 11 جون کو پاکستان ٹیم تاجکستان کے خلاف اووے میچ کھیلے گی۔