May 20, 2024 | 09:56 am

انجیلو میتھیوز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ اور ملک کو خیر باد کہے دیں گے

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے آلراؤنڈر انجیلو میتھیو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کے بعد ریٹائر ہو جائیں گے اور آسٹریلیا شفٹ ہو جائیں گے۔

سری لنکن میڈیا کے مطابق انجیلو میتھیوز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں گے اور پھر ریٹائر منٹ کے بعد میلبرن شفٹ ہو جائیں گے۔

سری لنکا میڈیا کا کہنا ہے کہ انجیلو میتھیوز نے آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں گھر خرید رکھے ہیں جہاں وہ اپنی فیملی کے ساتھ اب رہائش پزیر ہوں گے۔

علم میں رہے کہ انجیلو میتھیوز نے 109 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے جبکہ 226 ون ڈے انٹرنیشنلز اور 87 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل چکے ہیں، انجیلو میتھیوز نے تینوں فارمیٹ میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی ہے۔