May 20, 2024 | 02:30 pm

گرلز سافٹ بال ٹیم کا کیمپ بھی ہیٹ ویو الرٹ کی نذر

رپورٹ: عتیق الرحمٰن۔۔۔ سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ کی وجہ سے کراچی میں لگایا جانے والا گرلز سافٹ بال ٹیم کا کیمپ منسوخ کردیا گیا ہے۔

اس بارے میں صدر سندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر فرحان عیسی کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو الرٹ کے بعد کراچی میں لگایا جانے والا کیمپ منسوخ کردیا ہے اور ٹریننگ کیمپ اب 28 مئی سے شروع ہوگا۔ سندھ گرکز سافٹ بال ٹیم کا ٹرینگ کیمپ 25 سے 27 مئی کراچی میں شیڈولڈ تھا۔

ڈاکٹر فرحان عیسی نے کہا کہ سندھ کی ٹیم کے لیے ٹرائیلز 24 مئی کو شام پانچ بجے کے بعد ہوں گے اس سے پہلے پہلے ٹرائیلز کا وقت دوپہر 12 بجے کا تھا۔ہیٹ ویوو کی وجہ سے ایک روزہ ٹرائیلز شام ہانچ بجے کے بعد شیڈولڈ کئے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئن شپ میں چاروں صوبوں کی گرلز سافٹ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔ بین الصوبائی سافٹ بال چیمپئن شپ 30 مئی سے یکم جون تک کراچی میں ہوگی۔