May 20, 2024 | 10:33 am
گیری کرسٹن آج سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے انگلینڈ میں ٹیم کو جوائن کرلیا۔
ٹیم منیجمنٹ اور کپتان بابراعظم نے گیری کرسٹن کو خوش آمدید کہا اور اس موقع پر سینئر منیجر وہاب ریاض نے گیری کرسٹن کو ٹیم کی ٹریننگ شرٹ پیش کی۔
گیری کرسٹن آج سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے۔ پاکستان ٹیم مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک پریکٹس کرے گی۔
پاکستان ٹیم کل منگل کو دوپہر ڈیڑھ بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پریکٹس کرے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 22مئی کو ہیڈنگلے لیڈز میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا شیڈول:
پہلا ٹی ٹوئنٹی 22 مئی۔ لیڈز
دوسرا ٹی ٹوئنٹی 25 مئی۔ برمنگھم
تیسرا ٹی ٹوئنٹی 28 مئی۔ کارڈف
چوتھا ٹی ٹوئنٹی 30 مئی۔ اوول
مزید خبریں
-
آسٹریلیا سیریز: محمد رضوان کی جگہ نئے وکٹ کیپرز کو آزمانے کا امکان
-
طاہر زمان ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اینڈ ڈویلپمنٹ کے عہدے پر فائز
-
وسیم اکرم اور مصباح الحق فریضۂ حج کی سعادت کیلئے روانہ
-
ہم نے رنز کرنے ہیں نڈر اور جارحانہ کرکٹ کھیلنی ہے: وہاب ریاض
-
صاحبزادہ فرحان کو دمبولا سکسرز نے اپنا آئیکون پلیئر سائن کرلیا
-
فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت حاصل کرلی
-
ٹیسٹ کپتان شان مسعود کو ہٹانے کا فیصلہ
-
سلمان علی آغا کو سلہٹ ٹیسٹ میں غصہ مہنگا پڑگیا
-
شکست سے میں اور ٹیم بھی دلبرداشتہ ہیں: شان مسعود
-
بنگلا دیش کے ہاتھوں شکست کے بعد کپتان شان مسعود کے مستعفی ہونے کا امکان
-
شان مسعود نے بنگلا دیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں شکست کی وجہ بتا دی
-
پاکستانی کوہ پیماء سہیل سخی کا کارنامہ