پاکستان کرکٹ کے ماضی کے ستارے ایک مرتبہ پھر جگمگانے کو تیار
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ پاکستان کرکٹ کے ماضی کے ستارے ایک مرتبہ پھر جگمگانے کو تیار ہیں، یونس خان کی قیادت میں پاکستان لیجنڈز ٹیم جولائی میں انگلینڈ میں ہونیوالی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں شرکت کرے گی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 سے 13 جولائی تک انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوگی۔
تاریخی ایجبسٹن کرکٹ گراؤنڈ پر ہونیوالے اس ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ میزبان انگلینڈ، بھارت، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پاکستان ٹیم کی قیادت سابق کپتان یونس خان کریں گے۔ شاہد آفریدی بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایونٹ میں ٹیمیں ریٹائرڈ یا غیر کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز پر مشتمل ہوں گی۔ منتظمین کے مطابق آسٹریلیا کے بریٹ لی، انگلینڈ کے کیوین پیٹرسن، جنوبی افریقا کے جیک کیلس اور بھارت کے یوراج سنگھ اور ہربھجن سنگھ نے شرکت کی تصدیق کردی ہے۔
ایونٹ کے حوالے سے کراچی میں ہونیوالی پریس کانفرنس میں یونس خان، شاہد آفریدی اور ٹیم پاکستان لیجنڈز کے اونر کامل خان موجود تھے۔ تینوں نے ایونٹ میں پاکستان کی فتح کا عزم ظاہر کیا۔
یونس خان کا کہنا تھا کہ سابق کرکٹرز کی لیگ میں ایک بار پھر پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع مل جاتا ہے جب کہ شاہد آفریدی نے کہا کہ اس طرح کی لیگز ہوتی رہیں تو پلیئرز ہمیشہ خود کو فٹ رکھیں گے۔
-
روہت شرما کا پاکستان کرکٹ ٹیم سے متعلق اظہارِ خیال
-
پاکستان فٹبال ٹیم میں ایک اہم کھلاڑیوں کا اضافہ
-
گیری کرسٹن آج سے ٹیم کے پریکٹس سیشن کی نگرانی کریں گے
-
انجیلو میتھیوز ٹی 20 ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ اور ملک کو خیر باد کہے دیں گے
-
پاکستان ویمن کو تیسرے ٹی20 میں بھی شکست، سیریز 0-3 سے انگلینڈ کے نام
-
پاکستان کے یورپین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں دو میڈلز
-
آئی پی ایل کے دوران پی ایس ایل کرواکر اچھے کھلاڑی لانا ایونٹ کیلئے بہترین ہوگا، عاطف رانا
-
صائم کافی ٹیلنٹڈ پلیئر ہے امید ہے پرفارم کرے گا، شاہد آفریدی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک سب سے زیادہ کھلاڑیوں کو آؤٹ کس وکٹ کیپر نے کیا؟
-
حارث اور عثمان کوانگلینڈ کیخلاف پہلےٹی ٹوئنٹی میں کھلانےکافیصلہ
-
بابر اعظم اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ کیلئے نئے بیٹ بنوا لیے
-
پی ایس ایل کا دسواں ایڈیشن: پی سی بی کی فرنچائزز کے ساتھ مشاورت