March 28, 2024 | 01:14 pm

قومی کرکٹرز کی کاکول اکیڈمی میں تگڑی ٹریننگ جاری

qomi crickters ki kakul academy mein tagri training jari

پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑیوں نے کاکول اکیڈمی میں آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی ٹریننگ شروع کردی ہے۔

پاکستان آرمی کے زیرِ نگرانی کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں کرکٹرز کی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کےلیےمختلف ڈریلز کرائی جارہی ہیں۔

کاکول کے آرمی اسکول آف فزیکل ٹرینگ سینٹر میں پاکستان ٹیم کے ممکنہ کھلاڑی دو سیشن میں ٹریننگ کررہے ہیں۔

پہلا سیشن افطار سے قبل ہوتا ہے جس میں کھلاڑیوں نے سائیکلنگ کی ، بیڈ منٹن بھی کھیلا ، اور ٹریک پر رننگ بھی کی پھر افطار کے بعد فلڈ لائٹس میں کرکٹرز کو آرمی ٹرینر کی زیر نگرانی مختلف ڈرلز بھی کروائی جا رہی ہیں ۔