March 29, 2024 | 11:41 am

‏پاکستان ٹیم کیلئے ریڈ اور وائٹ بال کے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

pakistan team kay liye red aur white ball kay liye alag alag coach muqarar karnay ka faisla
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے لیے ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کے لیے الگ الگ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس بارے میں ذرائع کا بتانا ہے کہ کوچز کی تقرری سے متعلق معاملات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی کے ساتھ معاملات طے ہونے کے قریب ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گیری کرسٹن کو وائٹ بال کرکٹ کوچ مقرر کیا جا سکتا ہے جبکہ جیسن گلیسپی کو ریڈ بال کرکٹ کی کوچنگ مل سکتی ہے اور دونوں کوچز کے ساتھ مختلف امور پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہگیری کرسٹن کی پہلے سے طے شدہ معاہدے کے دوران جیسن گلیسپی ذمہ داری نبھا سکتے ہیں البتہ گیری کرسٹن سے ان کی مستقبل کیمصروفیات کے معاملے پر بات چیت ہورہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ دیگر سپورٹ اسٹاف سے متعلق بھی بات چیت جاری ہے جبکہ غیر ملکی کوچز کے ساتھ ملکی کوچزرکھنےسے متعلق بھی گفتگو ہوئی ہے۔

علاوہ ازیں گزشتہ روز ہونے والے اجلاس میں کپتان اور کوچز کا معاملہ زیر بحث آیا تھا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز میں اس حوالے سے فیصلے کا امکان ہے جس کا بعد میں باقاعدہ اعلان ہوگا۔