March 29, 2024 | 10:41 am

بابراعظم کو ایک بار پھر کپتان بنانے کا فیصلہ

babar azam ko aik baar phir captain bnanay ka faisla
رپورٹ: سید یحییٰ حسینی۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بابراعظم کا ایک بار پھر قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے کپتان بدلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور 29 سال کے بابر اعظم کو کپتانی دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے چیئرمین محسن نقوی کو بابراعظم کوکپتان بنانے کی تجویز دی ہے اور بابر اعظم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی 20 میچوں کی سیریز میں قیادت سنبھالیں گے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ کاکول کے ٹریننگ کیمپ میں بابر اعظم بطور کپتان شرکت کریں گے۔ بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے 71ٹی ٹوئنٹی میچز میں 42 جیتے،23ہارے۔

دوسری جانب ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ شاہین آفریدی بورڈ کےفیصلےکودیکھتےہوئےقیادت چھوڑنے کا سوچ رہے ہیں مگر ان کے قریبی ساتھی نے ا نہیں مشورہ دیا کہ کپتانی کا فیصلہ بورڈ کا ہے لہٰذا بورڈ جسے کپتان بنائے اس فیصلے کو تسلیم کریں اور فوری طور پر آپ قیادت سے دستبردار نہ ہوں۔