March 28, 2024 | 01:47 pm

میں نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے بےتاب ہوں: جیسن گلیسپی

mein naye mwaqy talash karny kay liye betab hun jason gillespie
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اورایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی کوچنگ سے مستعفی ہوگئے۔

واضح رہے کہ جیسن گلیسپی ویسٹرن آسٹریلیا اور ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے ہیڈ کوچ کے طورپر کام کر رہےتھے اور ان کی کوچنگ میں ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز 6 بار فائنل میں پہنچی، ان کا ویسٹرن آسٹریلیا کے ساتھ معاہدہ کا ایک سال باقی تھا۔

خیال رہے کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کا جیسن گلیسپی کے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ جڑنے پربات کرنے سے گریز کررہی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے لیے مضبوط اُمیدوار ہیں۔

اس حوالے سے جیسن گلیسپی کا کہنا ہے کہ ساؤتھ آسٹریلین کرکٹ ایسوسی ایشن کےساتھ جو کچھ حاصل کیا اس پر فخرہے اور اب میں نئے مواقع تلاش کرنے کے لئے بےتاب ہوں۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی نے مزید کہا کہ میں اپنے کریئر میں نئے باب کو بڑھانے کےلئے پرجوش ہوں۔

واضح رہے کہ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی کاسابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی سے رابطہ ہوا ہے اور ان کے ساتھ پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات طے پانے کے قوی امکانات ہیں۔