August 15, 2022 | 03:12 pm

ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا

arshad nadeem ka flight scheedule tabdil
رپورٹ: فیضان لاکھانی۔۔۔ کامن ویلتھ گیمز اور اسلامی یکجہتی گیمز میں اعلیٰ کاکردگی دیکھا کر گولڈ میڈل اپنے نام کرنے والے قومی ہیرو ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایتھلیٹکس فیڈریشن نے ارشد ندیم کا فلائٹ شیڈول بدل دیا جس کی وجہ سے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن ( پی او اے) نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ ڈپارٹمنٹ واپڈا اور ارشد ندیم کو خط لکھ دیا ہے۔

خط کے متن کے مطابق ارشد ندیم کا ٹکٹ دستے کے چیف ڈی مشن محمد جہانگیر اور پی او اے کو بتائے بغیر تبدیل کیا گیا، بہتر ہوتا اگر آپ ہمارے علم میں لاکر اپنا پلان بناتے۔

چیف ڈی مشن محمد جہانگیر نے واپڈا سے بھی معاملے کی تحقیقات کی سفارش کردی ہے۔

علم میں رہے کہ ارشد ندیم کو کل رات دیگر ایتھلیٹس کے ساتھ وطن روانہ ہونا تھا، جیولن تھرور اب آج ایتھلیٹکس فیڈریشن حکام کے ساتھ روانہ ہوں گے۔