August 15, 2022 | 03:08 pm

دورہ نیدرلینڈز: قومی اسکواڈ کا روٹرڈیم میں انڈور پریکٹس سیشن

qomi squad ka indoor practice session jari
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کی تیاریوں کے سلسلے میں بارش کے باعث قومی اسکواڈ کا روٹرڈیم میں انڈور پریکٹس سیشن جاری ہے۔

بارش کے باعث قومی اسکواڈ کا انڈور میں بیٹرز کا بھرپور نیٹ سیشن جاری ہے۔

خیال رہے کہ قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل فاسٹ باؤلرز آج آرام کررہے ہیں ۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز کے مابین پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ کل روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔