August 15, 2022 | 09:31 am

ہمارا کپتان ، ہمارا امیر ہے، جو اسکا فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کو منظور ہوتا ہے، رضوان

humara captain humara ameer hai muhammad rizwan
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ہمارا کپتان ، ہمارا امیر ہے، جو اسکا فیصلہ ہوتا ہے وہ سب کو منظور ہوتا ہے۔

انہوں نے ٹویٹر اسپیس پر مداحوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیٹنگ پوزیشن، کیپنگ گلوو سب کپتان کے فیصلے ہیں۔

پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ انڈیا کیخلاف ورلڈ کپ میچ سے قبل ڈریسنگ روم کا ماحول زبردست تھا۔

محمد رضوان کہتے ہیں کہ مجھے پہلے اندازاہ نہیں تھا کہ کتنا بڑا میچ ہے اس لئے عام میچ کے طور پر لیا،بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میچ جیتنے کے بعد ناقابل بیان محبت ملی ہے۔

وکٹ کیپر بیٹر نے مزید کہا کہ اکثر سوچتے ہیں کہ ہمیں جتنی محبت ملتی ہے کیا ہم اس کا حق ادا کرسکتے ہیں، مجھے ڈر بس اس چیز کا ہے کہ کیا میں سینے پر سجے ستارے کا حق ادا کرپاوں گا یا نہیں۔