February 02, 2022 | 10:52 am

پاکستان سپر لیگ بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک ہے، مائیکل وان

psl behtareen t20 leagues mein sae aik hai Michael Vaughan
انگلینڈکرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان بھی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

مائیکل وان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین ٹی ٹوئنٹی لیگز میں سے ایک قرار دیا۔

انہو ں نے لکھا کہ ’پاکستان سپر لیگ دنیا کا دوسرا بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ہے جبکہ یہ انڈین پریمیئر لیگ سے بھی کم نہیں‘ ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل میں کرکٹ کا معیار شاندار ہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7میں شریک انگلینڈ کے چھ کرکٹرز آج کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کرکٹرز ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جیمز وینس اور جیسن روئے آج ہوٹل میں رپورٹ کریں گے ۔

فل سالٹس ، ثاقب محمود ، ہیری بروک اور کرس جارڈن بھی آج کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے سنسنی خیز مقابلے کراچی میں جاری ہیں، ایونٹ 27 فروری تک جاری رہے گا۔