February 01, 2022 | 03:36 pm

اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو انہیں یا کوچ کو بتائیں، کپتان بسمہ معروف کا کھلاڑیوں کو پیغام

agar kisi ko koi masla hai tou coach ya unhein btaye bisma ka khilario ko paigham
رپورٹ: عتیق الرحمن۔۔۔ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹتٹیم کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا کپتان بسمہ معروف نے کھلاڑیوں سے صاف کہہ دیا ہے انفرادی کارکردگی سے نہیں بلکہ ٹیم ایفرٹ سے ورلڈ کپ جیتنا ہوگا سیمی فائنل میں پہنچنا پہلا ہدف ہے۔

آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹٹیم کا تربیتی کیمپ اسٹیٹ بینک کرکٹ گراؤند کراچی میں شروع ہوگیا تربیتی کیمپ میں 16 کرکٹرز حصہ لے رہی ہیں کیمپ کے پہلے روز نیٹ پر بیٹنگ بولنگ فیلڈنگ پریکٹس ہوئی نیٹ پریکٹس کے بعد سیناریو بیس میچ بھی کھیلا گیا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے پہلے پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کو لیکچر دیا۔

جس میں انہوں نے کھلاڑیوں کو صاف کہا کہ انفرادی کارکردگی نہیں ٹیم ایفرٹ سے ورلڈ کپ جیتنا ہوگا، بسمہ معروف نے یہ بھی واضح کیا کہ گزشتہ سال ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں رہی البتہ سب کی اپنی انفراندی کارکردگی اچھی تھی لیکن ورلڈ کپ میں سب کو ملکر ایک ساتھ کھیلنا ہوگا تاکہ اچھے نتائج آئیں ۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو یہ بھی کہا کہ اگر کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو انہیں یا کوچ کو بتائیں لیکن اپنی کارکردگی کو بہتر بنانا ہوگا۔

بسمہ معروف نے کہا کہ ورلڈ کپ میں اولین ترجیح سیمی فائنل تک رسائی ہے جس کیلئے سب کو خود پر یقین رکھنا ہوگا۔

انہوں نے کہ کہ انہیں ٹیم پر اعتماد ہے کہ اگر سب سے اپنی سو فیصد کارکردگی پیش کی تو اچھے نتائج خود آئیں گے۔

دوسری جانب سدرہ نواز نے کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد مینجڈ کوویڈ اینوائرمنٹ جوائن کرلیا کوورنا پازیٹیو آنے والی کھلاڑی غلام فاطمہ آئسولیشن میں ہیں۔

پی سی بی ترجمان کا کہنا ہے کہ ویمن ٹیم کی مینجر عائشہ جلیل کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے عائشہ جلیل کورونا پازیٹیو آنے کے بعد آئسولیشن میں ہیں پاکستان ویمنز ٹیم نو فروری کو نیوزی لیند روانہ ہوگی۔

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2022 میں پاکستان کے میچز:
6 مارچ : پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول، ترنگا
8 مارچ: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا
11 مارچ : پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا
14 مارچ : پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن
21 مارچ : پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن
24 مارچ: پاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ
26 مارچ : پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ