February 01, 2022 | 12:04 pm

پی ایس ایل7: انگلینڈ کے چھ کرکٹرز کل کراچی پہنچیں گے

psl7 england kay 6 crickters kal karachi pohnchy gein
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7میں شریک انگلینڈ کے چھ کرکٹرز کل کراچی پہنچیں گے۔

واضح رہے کہ یہ کرکٹرز ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں شرکت کے بعد پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شامل جیمز وینس اور جیسن روئے کل ہوٹل میں رپورٹ کریں گے ۔

فل سالٹس ، ثاقب محمود ، ہیری بروک اور کرس جارڈن بھی کل کراچی پہنچیں گے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں جزوی متبادل کے طور پر شامل انگلینڈ کے ڈین لارنس کو ٹیم سے ریلیز کردیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 7 میں دلچسپ میچز کا سلسلہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں7 فرری تک جاری رہے گا جبکہ وسرے مرحلے کے لیے لاہور میں میچز 10 فروری سے شروع ہوں گے اور فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا۔