February 01, 2022 | 11:42 am

آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے، مصباح الحق

australia ka pakistan ana bohat zarori hai misbah ul haq
سابق کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ بڑے ملکوں کو ٹیسٹ کرکٹ کو اہمیت دینی چاہیے، آسٹریلیا کا پاکستان آنا بہت ضروری ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ محمد رضوان نے بہت محنت کی ہے، مجھے اندازہ تھا کہ وہ اوپر کھیل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹرل پنجاب نے کالج کی سطح پر کرکٹ شروع کی ہے، میرا بیٹا فہام الحق بھی ایسے ہی جیسے دوسرے کرکٹر ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شاندار میچز ہورہے ہیں جو کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے۔

خیال رہے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 مارچ سے کراچی میں شروع ہونا ہے جبکہ راولپنڈی اور لاہور بھی ٹیسٹ میچز کے وینیوز میں شامل ہیں۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز جبکہ ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جائے گا۔