January 30, 2022 | 12:01 pm

سر ویوین رچرڈز کراچی پہنچ گئے

Sir Vivian Richards Karachi pohnch gayen
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈز کراچی پہنچ گئے، وہ 3 روز آئسو لیشن مکمل کرنے کے بعد اسکواڈ کو جوائن کریں گے۔

اس موقع پر سر ویوین رچرڈز کا کہنا ہے کہ دوبارہ پاکستان آ کر بہت خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے ایونٹ میں اچھا آغاز کیا ہے، جیت ہمیشہ اہم ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار پرفارمنس کی بدولت کراچی کنگز کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پی ایس ایل سیزن سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ایک میچ میں شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔