January 30, 2022 | 10:27 am

پی ایس ایل 7: آج بھی 2 میچز کھیلے جائیں گے

psl7 aaj bhi 2 matches khalain Jayenge
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کا آغاز ہوگیا ہے، ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے۔

آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سے ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2:30 بجے شروع ہوگا۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پی ایس ایل کے رواں سیزن میں اپنا پہلا میچ کھیلے گی جبکہ پشاور زلمی کا آج دوسرا میچ ہو گا۔

دوسرے میچ میں آج کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز اِن ایکشن ہو گی، دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والا میچ ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا۔

کراچی کنگز نے ایونٹ میں اب تک دو میچز کھیل لیے ہیں، دونوں میں اس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ لاہور قلندرز کو پہلے میچ شکست ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز اور ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو شکست دی تھی۔

پی ایس ایل میں گزشتہ روز کھیلے گئے پہلے میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 207 رنز کا ہدف دیا تھا جو فاتح ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا تھا۔

ایونٹ کے دوسرے میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 114رنز کا ہدف دیا تھا، سرفراز الیون نے بابر الیون کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

27 جنوری سے شروع ہونے والے پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا، ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔