January 27, 2022 | 01:01 pm

نیوزی لینڈ ہوم کرکٹ شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور

newzeland home cricket schedule tabdeel karnay par majboor
عالمی وباء کورونا وائرس کے باعث نیوزی لینڈ کرکٹ، ہوم کرکٹ شیڈول تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ مینز اینڈ ویمنز کرکٹ سیریز کے میچز کم شہروں میں ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے یہ بھی کہا کہ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان ٹیسٹ کرائسٹ چرچ میں ہوں گے جبکہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز نیپئر میں کھیلے جائیں گے۔

اس کے علاوہ نیوزی لینڈ ٹیم ہالینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے ماؤنٹ مینگنوئی میں کھیلے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کوئنز ٹاؤن میں ہوگی۔

خیال رہے کہ حال ہی میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دورہ آسٹریلیا ملتوی کردیا تھا، کورونا کی موجودہ صورتحال کے باعث دورہ ملتوی کیا گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا تھا کہ نیوزی لینڈ نے 24 جنوری سے 9 فروری تک آسٹریلیا کا دورہ کرنا تھا۔