November 05, 2026 | 10:23 am
دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ کی پاکستان سے بات چیت جاری
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے لیے دونوں بورڈز میں بات چیت جاری ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈز سیریز کے شیڈول اور وینیوز پر بات چیت کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حتمی مشاورت کے بعد سیریز کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا۔
علم میں رہے کہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ کے دو ٹیسٹ میچز کے لیے نیوزی لینڈ نے فروری اور مارچ میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔
ذرائع نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور ٹیموں کی مصروفیات کو سامنے رکھ کر شیڈولنگ کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ سیریز کا کم از کم ایک ٹیسٹ رمضان المبارک میں ہوگا۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان سیریز 16 فروری کو ہیملٹن میں ختم ہوگی۔
پاکستان سپر لیگ کا آغاز 18 مارچ سے ہو گا اور 15 مارچ سے ٹیموں کی سرگرمیاں شروع ہوجائیں گی۔
مزید خبریں
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی