November 05, 2026 | 08:34 am

ساف فٹبال چیمپیئن شپ، پاک بھارت ٹاکرا آج، بھارتی کپتان نے ہاتھ ملانے کا عندیہ دیدیا

فائل فوٹو

ساف فٹبال چیمپیئن شپ میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی۔

ڈھاکا میں پریس کانفرنس میں بھارتی کپتان نیتھن روڈریگیز نے کہا کہ کھلاڑی میچ سے قبل اور بعد میں ہاتھ ملائیں گے۔

بھارتی کوچ نوشاد موسیٰ کا کہنا ہے کہ ضرورت پڑی تو پاکستانی کھلاڑیوں کو گلے بھی لگائیں گے۔

پاکستان کے کپتان عالمگیر غازی کا کہنا ہے کہ یہ کرکٹ نہیں، ساف فٹبال ہے، اسی لیے اسے خوبصورت کھیل کہتے ہیں۔

عالمگیر غازی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑی بھی بھارتی ٹیم سے ہاتھ ملائیں گے۔ 

بھارت ساف چیمپئن شپ کے گزشتہ 4 ایڈیشنز میں سے 3 کا چیمپئن رہ چکا ہے۔ میچ جیو سوپر اور ڈیجیٹل ایپ مائیکو سے دوپہر ڈھائی بجے براہ راست نشر کیا جائے گا۔