November 04, 2026 | 10:28 am

پاکستان ویمن ٹیم کا نیا ہیڈ کوچ کون ہوگا؟ نام سامنے آگیا

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ شین ڈیٹز / فائل فوٹو

رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ویمن ٹیم کے لیے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تقرری کا فیصلہ کیا ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ شین ڈیٹز پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر شین ڈیٹز نے حال ہی میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم سے راہیں جدا کی ہیں، انہوں نے تین برس ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کوچنگ کی اور 31 اکتوبر کو معاہدے کی مدت ختم ہوئی اور مزید کام کرنے سے دستبردار ہو گئے ۔

ویسٹ انڈیز بورڈ اور شین ڈیٹز نے باہمی رضا مندی سے فیصلہ کیا اور اب ویسٹ انڈیز مینز ٹیم کے سابق کوچ آندرے کولے نے ویمن ٹیم کی کوچنگ کی عبوری ذمہ دار سنبھال لی ہے۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے دسمبر کے وسط میں سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز کا دورہ کرنا ہے ویسٹ انڈیز نے سیریز کے شیڈول کا اعلان تاحال نہیں ہوسکا۔

شین ڈیٹز دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔