چیئرمین پی سی بی نے ہر فرد کو کام کرنے کا مکمل اختیار دیا ہے: یاسر عرفات
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر یاسر عرفات نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے انہیں اکیڈمی کے امور، جاری سرگرمیوں اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر یاسر عرفات نے کہا کہ موجودہ دور میں گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے نمایاں کام ہوا ہے، یہ بھی خوش آئند ہے کہ چیئرمین پی سی بی نے ہر فرد کو کام کرنے کا مکمل اختیار دیا ہوا ہے۔
اس موقع پر یاسر عرفات نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والی تبدیلیوں اور وسیع پیمانے پر جاری ترقیاتی کاموں کو سراہتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کاوشوں کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
سابق آل راؤنڈر نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے کرکٹ کی ترقی کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے اور انہیں بھرپور تعاون فراہم کرنے کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔
یاسر عرفات نے پی سی بی ہائی پرفارمنس سے منسلک ملک بھر کے ہائی پرفارمنس کوچز کی کارکردگی اور طریقہ کار میں بھی خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید نے بتایا کہ تمام ہائی پرفارمنس کوچز کے طریقہ کار اور کوچنگ اسٹائل کا جائزہ لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب ملک بھر میں گراس روٹ لیول پر کام کرنے والے کوچز کی سرگرمیوں اور کارکردگی کی تفصیلات پی سی بی کے ایتھلیٹ مینجمنٹ پورٹل پر دستیاب ہوتی ہیں۔
عاقب جاوید کے مطابق پی سی بی کے ہائی پرفارمنس پروگرام کے تحت تمام لیول تھری کوچز کے لیے مزید تربیتی کورسز بھی متعارف کروائے جائیں گے تاکہ ملک میں کوچنگ کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
یاسر عرفات نے پاکستان میں کرکٹ گراؤنڈز کی اپ گریڈیشن اور ترقیاتی منصوبوں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حوصلہ افزا بات ہے کہ پی سی بی نیاز اسٹیڈیم حیدرآباد جیسے گراؤنڈز کو حاصل کرکے انہیں جدید تقاضوں کے مطابق ڈویلپ کر رہا ہے۔
یاسر عرفات نے اپنے دورے کے دوران ایل سی سی اے گراؤنڈ کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے گراؤنڈ کو جدید دور کی ضروریات کے مطابق ہائی پرفارمنس کرکٹ وینیو میں تبدیل کرنے کے لیے پی سی بی کے اقدامات کو سراہا۔
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی