محمد عامر بطور برطانوی شہری افغان پریمیئر لیگ کا حصہ بن گئے
رپورٹ: سہیل عمران۔۔۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر بطور برطانوی شہری افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کا حصہ بن گئے۔
محمد عامر کو قندھار واریئرز نے پلا ٹینم کیٹیگری میں پہلی پک میں اسکواڈ کا حصہ بنایا۔
فاسٹ بولر بطور برطانوی کھلاڑی افغانستان پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے برطانوی شہری کی حیثیت سے افغانستان پریمیئر لیگ میں رجسٹریشن کروائی تھی۔
خیال رہے کہ افغانستان پریمیئر لیگ کا آکشن دبئی میں جاری ہے۔
علم میں رہے کہ محمد عامر نے 36 ٹیسٹ، 61 ون ڈے اور 62 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔
وہ 2009 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور 2017 میں چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی قومی ٹیم کا حصہ تھے۔
محمد عامر 2010 میں دورہ انگلینڈ کے دوران اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث پائے گئے تھے۔ انہیں ینگ اوفینڈرز انسٹیٹیوشن میں 6 ماہ تک رہنے کی سزا سنائی گئی۔
اس کے ساتھ ساتھ محمد عامر پر 5 سال کےلیے کرکٹ کے دروازے بند کردیے گئے تھے۔
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی