ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کیلئے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 کے لیے پاکستان شاہینز اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز میں پاکستان شاہینز کی کپتانی عبدالصمد کے سپرد کی گئی ہے۔
عبدالصمد کی قیادت میں حسن نواز، معاذ صداقت، شامل حسین، حیدر علی، شاہزیب خان اور فرحان یوسف شامل ہیں۔
ان کے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں روحیل نذیر وکٹ کیپنگ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے جبکہ اسپنرز میں دانش عزیز، سعد مسعود اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
پاکستان شاہینز اسکواڈ میں فاسٹ بولرز محمد حسنین، عمران رندھاوا، عاکف جاوید اور احمد دانیال کو بھی سلیکٹ کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز 2026 اس سال ون ڈے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جس میں پاکستان شاہینز آٹھ ٹیموں کے ٹورنامنٹ میں گروپ بی میں شامل ہے۔
پاکستان شاہینز 20 نومبر کو متحدہ عرب امارات، 22 نومبر کو بھارت اے اور 24 نومبر کو نیپال کا سامنا کرے گی۔
پاکستان شاہینز ٹیم اپنے پہلے میچ کے علاوہ تمام میچز ڈے نائٹ کھیلے گی۔ پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ دونوں کی دفاعی چیمپئن ہے۔
واضح رہےکہ اے سی سی مینز ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز ٹورنامنٹ 19 سے 29 نومبر تک قطر میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 26 اور 27 نومبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ ایونٹ کا فائنل 29 نومبر کو ہوگا۔
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی