November 03, 2026 | 08:26 am
کیا فاسٹ بولر محمد عامر انڈین پریمیئر لیگ میں شرکت کریں گے؟
لاہور: پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر نے برطانوی شہریت کی بنیاد پر انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں شرکت کی خبروں کی تردید کردی۔
محمد عامر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ آئی پی ایل سے متعلق گردش کرنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
واضح رہے کہ محمد عامر برطانوی پاسپورٹ ملنے کے بعد برطانوی شہری کا درجہ حاصل کر چکے ہیں۔
دوسری جانب کرکٹ ویب سائٹ کا دعویٰ ہے کہ محمد عامر نے افغانستان پریمیئر لیگ (اے پی ایل) کے ڈرافٹ میں بھی برطانوی شہری کی حیثیت سے رجسٹریشن کرائی ہے۔
رپورٹ میں سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کی مثال بھی دی گئی تھی، جنہوں نے برطانوی پاسپورٹ کی بنیاد پر 2012 سے 2015 کے دوران آئی پی ایل میں کنگز الیون پنجاب اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کی تھی۔
مزید خبریں
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی