تین ملکی سیریز: آئی سی سی نے پاکستانی ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم پر سری لنکا کے خلاف ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں سلو اوور ریٹ کے باعث میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق ہفتے کو لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں پاکستان ٹیم نے مقررہ وقت میں ایک اوور کم کیا تھا جس کے بعد میچ ریفری جیف کرو نے پاکستان کا اوور ریٹ کم قرار دیا۔
پاکستان پر آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.22 کے تحت جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جس کے مطابق مقررہ وقت میں ہر اوور کم ہونے پر کھلاڑیوں پر میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ عائد ہوتا ہے۔
پاکستانی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سلو اوور ریٹ کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے جرمانہ قبول کرلیا۔
واضح رہے کہ فائنل میں پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیا گیا 326 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر 9 گیندیں قبل حاصل کرکے ٹرائی سیریز اپنے نام کی تھی۔
اس میچ میں پاکستان کے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 99 گیندوں پر 11 چوکے اور 6 چھکوں کی مدد سے 127 رنز بناتے ہوئے اپنے ون ڈے کیریئر کی 12ویں سنچری کی تھی۔ فائنل میں سری لنکن ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
-
بھارت 1-2 سے کامیاب، 10ویں مرتبہ ساف چیمپئن بن گیا
-
دوسرے پنڈی ٹیسٹ کا پہلا دن: پاکستان کے سری لنکا کیخلاف 121 رنز، 23 کی برتری
-
پاک بھارت کرکٹ میچ کے بعد ہاکی میچ کیلئے بھی آواز اٹھنے لگی
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن ٹیم فلاپ، پہلی اننگز میں 98 رنز بنا کر آؤٹ
-
پنڈی ٹیسٹ: سری لنکن بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کھانے کے وقفے تک 6 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
-
شین ڈائٹز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ مقرر
-
نیوزی لینڈ کو بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا دھچکا
-
بھارتی نوجوان کرکٹرز نے بدتمیزی کی حدیں پار کردیں، راشد لطیف کا اظہارِ برہمی
-
ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں 9 ٹیموں کو برقرار رکھنے کا فیصلہ، کرکٹ ویب سائٹ
-
چاہتے ہیں بھارت کیخلاف فائنل ایسا ہو جسے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں: کوچ پاکستان فٹبال ٹیم
-
ایف ای آئی تھری اسٹار ایکویسٹرین ایونٹنگ مقابلوں میں پاکستان کے عثمان خان کی نمایاں کارکردگی